ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کرناٹکا کی طرف سے اترکنڑا ضلعی سطح کا مضمون نویسی کا مقابلہ

ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کرناٹکا کی طرف سے اترکنڑا ضلعی سطح کا مضمون نویسی کا مقابلہ

Tue, 07 Feb 2017 21:08:31    S.O. News Service

بھٹکل:7/فروری    (ایس او نیوز)ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کرناٹکا شعبہ یوتھ ونگ کی طرف سے’’ بیدار نوجوان ۔خوشحال وطن ‘‘ کے موضوع کےتحت ریاست گیر مہم چلا رہی ہے، جس کی مناسبت سے ’’ بیداری نوجوان ۔خوشحال وطن ‘‘ کے عنوان سے اترکنڑا ضلعی سطح کے مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کئے جانے کی اترکنڑا ضلع جنرل سکریٹری شوکت خطیب نے پریس ریلیز میں جانکاری دی ہے۔

دکشن کنڑا، اترکنڑا، اُڈپی اور کورگ اضلاع پر مشتمل ’’نوجوانوں کا اجلاس ‘‘ 26فروری 2017کو بھٹکل میں منعقد کئے جانے کا طئے کیا گیا ہے۔ جس کے متعلق طلبااور عوام کے لئے ضلعی سطح کا کنڑا زبان میں مقابلہ منعقد کیا جارہاہے ۔مقابلہ کے لئے اول انعام 3000روپئے، دوم 2000روپئے  اور تیسرا انعام1000ہزارروپئے  نقد ، سند کے ساتھ دیا جائے گا۔ اسی طرح بہترین مضامین کو تشجیعی انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ مقابلے میں ممتحن حضرات کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا۔مضمون  A4سائز کے تین صفحات سے زائد نہ ہو۔ پورانام، مکمل پتہ اور لازمی طورپر موبائیل نمبر کے ساتھ 20فروری 2017سے پہلے مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

شوکت خطیب، ضلع جنرل سکریٹری ویلفئیر پارٹی آف انڈیا، اترکنڑا۔ تصفیہ مینشن ، 5کراس، کارگدے ، بھٹکل ۔ موبائیل ۔9986083768


Share: